مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نواز شریف پلس ہوگیا: مریم نواز

مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں۔
دھیر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی، ہمارے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔