دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ قومی ٹیم کو 201 رنز کا ہدف, انگلینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
لیڈز: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے جیت کے لیے قومی ٹیم کو 201 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلش ٹیم 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے جوزبٹلر نے 59 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا اسکور دیا، لیام لیونگسٹن 38، معین علی 36، کرس جارڈن 14، جونی برسٹو 13، جیسن روئے 10، ٹام کرن 9، میٹ پارکنسن 5، ثاقب محمود 3، عادل رشید 2 جب کہ ڈیوڈ ملان نے ایک رن بنا پائے۔پاکستان بولرز میں سے محمد حسنین نے 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔