افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنا سفیر واپس بلالیا

افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینیئر سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو کابل واپس بلالیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغان صدر نےاسلام آبادسے افغان سفیراور سفارتی عملے کو واپس بلایا جبکہ سفارت کاروں کوپاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پربلایاگیا۔افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ افغان سفارت کاروں کے سیکیورٹی تحفظات دور ہونے تک عملےکوواپس بلایا جبکہ افغانستان کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرکے معاملے کا جائزہ لے گا۔