پنجاب کے ضمنی الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ساڑھے تین سال پارلیمنٹ میں لڑائی لڑی، لوگوں کا یہ حق ہے جو ووٹ ڈالے وہی امیدوار جیتنا چا ہئے جبکہ یہاں 40 لاکھ دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ زندہ انسانوں کو مردہ دکھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اسی لیے کہتے تھے ای وی ایم آنے دو لیکن انہوں نے نہیں آنے دی، 45 منٹ کے فاصلے پر پی پی 7 ہے پورے پنجاب کا رزلٹ آگیا لیکن اس حلقہ کا نہیں آرہا۔بابر اعوان نے کہا کہ 17 جولائی کو الیکشن ہوا 18 تاریخ کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد رزلٹ آیا، کوئی حلقہ نہیں تھا جہاں رینجرز بلائے گئی لیکن اس حلقہ میں رینجرز بلائے گئی۔انہوں نے کہا کہ گنتی کے لیے ہمارے الیکشن ایجنٹ اور امیدوار کو باہر نکال کر بٹھا دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا دھاندلی ہوئی تو توہین عدالت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 14پارٹیاں تھیں ،چار ہزار بولنے والے لکھنے والے تھے ان سے مقابلہ کر کے جیت پاکستان کے عوام کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کا اعلان کرے کیونکہ اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول مزید بڑھا دیا گیا۔