اب کوئی حل نہیں ،شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم نے غیر ملکی سازش کو بے نقاب کیا ہے، پنجاب ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہم پر ایک جیسے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے، انہوں نے الزام لگایا کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ منشیات کیس میں ملوث ہیں، راناثنااللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ پی ٹی آئی بہتر فیصلہ کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت جاتی، گزشتہ روز کے الیکشن سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت ملی، آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آواز ہے ، حکومت نے نیب قانون میں بڑی اہم ترمیم کی ہے۔