ٹرینیں بارشوں کے باعث اپنے شیڈول سے ایک بار پھر آئوٹ
پاکستان ریلوے کی ٹرینیں بارشوں کے باعث اپنے شیڈول سے ایک بار پھر آئوٹ ہو گئیں اور کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق بارشوں کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کراچی اور ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ترجمان نے کہا کہ کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس7 گھنٹے اور کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 6 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی رحمن بابا ایکسپریس 6 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ ترجمان نے کہا کہ کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے، کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ کراچی سے لاہور جانے والی عوام ایکسپریس 3 گھنٹے اور کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔