مسلم لیگ ن کا قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست اور دیگر سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔