وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوم عاشورہ انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوم عاشورہ انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان, وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےصوبائی وزراء کرام، کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو سراہا. وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عمدہ انتظامات پرچیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی یوم عاشورہ شاندار سیکورٹی انتظامات پرآئی جی اور پوری پولیس ٹیم کو بھی شاباش دی۔ پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پرکمشنر ز، ڈپٹی کمشنرز کو شاباش، مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا ۔ یوم عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا کرام قابل تحسین ہیں۔ اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا ۔