اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،گرمی کی شدت میں کمی

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش او ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، راولپنڈی، حافظ آباد، جہلم میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنارہا ۔