اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، بھاری منشیات برآمد،4ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیوں میں 8.8 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان گرفتار کرلئے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کی گئی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 55 آئس بھرے کیپسولز برآمدکئے گئے۔لاہور ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 2.6 کلوگرام آئس اور 235 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔فیروز پور روڈ قصور میں دو ملزمان سے 3 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔لاہور میں کارگو آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 2 کلوگرام ہیروئن اور 1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔اے این ایف ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔