کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے ملاقات کی
لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، رینجرز کی جانب سے کور کمانڈر نوید مختار کو کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن، امن و امان اور رینجرز کی جانب سے کرپٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، رمضان المبارک میں سیکورٹی اور امن و امان کو بہتر بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، کور کمانڈر کراچی نے شہر میں امن کی بحالی اور شہریوں میں احساس تحفظ کو لوٹانے پر رینجرز کی خدمات کو سراہا۔