خطے میں امن اور ترقی کے لئے پاک بھارت تعلقات کا معمول پر آنا نہایت ضروری ہے:دفتر خارجہ
ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور پاک بھارت باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے کیے گئے اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کرے گا۔ پک بھارت تعلقات میں مثبت پیش رفت خطے کے استحکام اور ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ہو گی۔ قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح فواج کو آپریشن ضرب عضب کا ایک برس مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان دولت اسلامیہ کے خطرہ سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور دنیا کے کئی ممالک اس کے خلاف انفرادی و اجتماعی طور پر کارروائی کر رہے ہیں۔ ایران نے پاکستانی مسافروں اور زائرین کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے نہ تو تحفظات کا اعلان کیا نہ مشترکہ پولیو مہم کی کوئی تجویز پیش کی ہے۔۔