امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے تاریخی چرچ میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے9 افراد کو ہلاک کر دیا

جنوبی کیرولینا کے افریقن امریکن چرچ میں نامعلوم شخص نے اس وقت فائرنگ کر دی جب وہاں موجود بیس سے زیادہ افراد عبادت میں مشغول تھے ، چرچ جنوبی کیرولینا کے علاقے چارلسٹن میں واقع ہے ،جینز اور ہڈ میں ملبوس شخص اچانک چرچ کے دروازے پر پہنچا ،اور فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہو گیا مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فائرنگ کرنیوالے شخص کی تلاش میں ہیں،علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، حملہ آور کی عمر اکیس سال بتائی جا رہی ہے ،امریکن افریقن چرچ اس علاقے کا اہم ترین چرچ سمجھا جاتا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد عبادت کیلیے آتی ہے یہ چرچ اٹھارہ سو اکیانوے میں تعمیر کیا گیا تھا