آصف علی زرداری نے کل تمام سیاسی رہنماؤں کو افطار کی دعوت دے دی
سابق صدر آصف علی زرداری نے کل تمام سیاسی جماعتوں کو بلاول ہاوس اسلام آباد میں افطار کی دعوت دی ہے،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آصف علی زرداری کی ہدایت پر تمام سیاسی رہنماوں سے رابطے بھی کیے گئے ہیں،افطارکی دعوت میں سیاسی رہنماوں سے ملاقات میں کراچی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور رہیں گے،ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بیان کے حوالے سے بھی سیاسی رہنماوں سے گفتگو کریں گے۔اور موجودہ صورتحال پر بریک تھرو کا امکان ہے