موسم کا حال بتانے والوں نے رواں ہفتے کے اختتام سے ہزارہ ڈویژن، بالائی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم میرپور خاص، قلات اور پاراچنار میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تین سے چار بارشوں کا امکان ہے۔ ہفتے سے جمعرات کے دوران کشمیر،ہزارہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ابر کرم برس سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اتوار سے بدھ کے دوران پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں کےساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر سے جمعرات کے دوران ڈی آئی خان، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہوگی۔