کراچی میں نیب نے دس کروڑروپے خردبرد کرنے کے الزام میں سابق ٹی ایم او سجاول ممتاز زرداری کو گرفتار کرلیا
سابق ٹی ایم او ممتاز زرداری پر دس کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرد برد کرنے کے علاوہ ٹی ایم اے سجاول کےفنڈزمیں گھپلے کرنے کا بھی الزام ہے جبکہ وہ میرپورساکرومیں رقم خردبرد کے کیس میں بھی نیب کومطلوب تھا۔ ملزم ممتاززرداری کےپاکستان اوربیرون ملک میں بھی اثاثےہیں جبکہ اس پر الزام ہے کہ اس نے گھوسٹ ملازمین کی مد میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اور جعلی کنٹریکٹرز کی مد میں کروڑوں روپے کی خردبرد بھی کی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف نأب نے ٹھوس ثبوت حاصل کرکے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔