بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی کی گاڑی جھل مگسی کے قریب معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکارجاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے قریبی علاقے کلی ترخہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور مختلف علاقوں سے انتالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کا تعلق سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے