گزشتہ چند برس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم برداشت کے رویوں میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

گزشتہ چند برس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم برداشت کے رویوں میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،،اس کے اسباب میں ناانصافی ،چور بازاری، اقربا پروری، مہنگائی،بے روزگاری اور میرٹ کی خلاف ورزیاں وغیرہ ہیں،میڈیاپرنشر ہونےوالے پرتشدد پروگرام اور فلمین بھی انسانی نفسیات پرمنفی اثرڈالتی ہیں،جس کے منفی اثرات سامنےآرہے ہیںعورت فاﺅنڈیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے،کہ صرف پنجاب میں جنوری سے ستمبر 2014 تک تیزاب پھینکنے کے بیالیس کیسز ریکارڈ کیے گئےجن میں اکیاون خواتین اور آٹھ مرد نشانہ بنے،پیو ریسرچ سینٹر کی اگست دو ہزار بارہ میں چھپنےوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا ایساملک ہے،جہاں برداشت کاعنصر انتہائی کم ہے،،رواں برس رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں ہی سڑک پر جھگڑے اور سر پھٹنا معمول رہاہے،اس مقدس مہینے میں مسلمان کو برداشت اور صبرکاپیکر ہونا چاہیے،ملک کے سیاسی رہنما اسمبلی میں جو کچھ عوام کو دکھا رہے ہیں،وہ بھی ملاحظہ فرمائیں سلام رواداری کا درس دیتا ہے،،اگر ہم حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں توتمام مسائل حل ہو سکتے ہیں،قاسم رضا وقت نیوز کراچی۔