مقبوضہ جموں کشمیر کی ریاستی اسمبلی میں محبوبہ مفتی اوران کے اتحادیوں کو کرپٹ اور نااہل قراردے دیا گیا
محبوبہ مفتی اور ان کی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی کو آج سری نگر کی ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کی شدید تنقید کا سامنا کر نا پڑا ،،کانگریس اور نیشنل پارٹی نے حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے وادی میں اشیائے ضروریہ کی قلت اور مہنگائی کا ذمہ دار محبوبہ مفتی اور ان کی کابینہ کو دے دیا ،،اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے لگائے جس پر حکومتی اراکین ان سے گتھم گتھا ہو گئے،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج آپریشن کر رہی ہے ،نہتے لوگوں کو مارا جارہا ہے ،،وادی میں مسلسل ہڑتال کی کیفیت ہے ،،ان حالات میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری عروج پر ہے اور مصنوعی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے