رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نےعید اپنوں کے ساتھ منانے کی لگن میں ریلوے سٹیشن کا رخ کرنا شروع کردیا ہے،،جہاں ہرسال کی طرح اس بار بھی ان کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے،ان کےلیے بری خبریہ ہے،کہ عید سے پہلے کئی تاریخوں کی ریلوے بکنگ مکمل ہوچکی ہے،لوگوں کاکہناہے،کہ اٹھائیس جون سے پانچ جولائی تک کے ریلوے ٹکٹ ناپید ہوگئے ہیں،جس سے ان کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے،جب کہ بکنگ افسرکاموقف ہے،،کہ لوگ پہلے ہی سیٹیں بک کراچکے ہی،ریلوے سٹیشن پر خواتین کی بڑی تعداد بھی ٹکٹ کی آس لیے لائنوں میں موجود تھیں،بزرگ خواتین کاکہناتھا،کہ دو تین گھنٹے سے لائن میں کھڑے ہیں،بکنگ افسر خواتین کی لائن سے ہی مرد حضرات کو ٹکٹ دے رہےہیں،ان کاکہناتھا،کہ ریلوے کاعملہ اور پولیس کی ملی بھگت سے خواتین کے کاؤنٹرپر اضافی رقم کے عوض ٹکٹ بیچے جارہےہیں،،ریلوے حکام کے مطابق ستائیس اوراٹھائیس رمضان کوتین سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،جن کی ریزرویشن کےشیڈول کااعلان نہیں کیاگیا،کیمرہ مین حمزہ کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز،کراچی
کراچی میں عید کی خوشیاں اہل خانہ کے ساتھ منانے والوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی
Jun 18, 2016 | 15:29