کل رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان

Jun 18, 2016 | 17:41

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کل رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے، اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مزید پری مون سون بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پشاور کا پارہ انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، تاہم معمول کے درجہ حرارت سے کم رہا، اسلام آباد میں درجہ حرارت سینتیس، لاہور چھتیس، کراچی، کوئٹہ اور گلگت پینتیس، چترال چونتیس، جبکہ ہنزہ میں اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاگزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن ،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش بھی ہوئی، گزشتہ روز دادو میں سب سے زیادہ گرمی پڑی، جہاں پارہ اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ سبی میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا 

مزیدخبریں