آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی،،، پاکستان ا ور امریکا کی عسکری قیادت میں باہمی دلچسپی امور اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق امور بھی زیر غور آئے،،،آرمی چیف اور امریکی کمانڈر کی ملاقات میں طورخم بارڈر پر کشیدگی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔۔ امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے،