تین سال میں ترقیاتی بجٹ دوگنا سے بھی زیادہ کر دیا۔ کشکول کی دیگ موجودہ حکومت نے نہیں بنائی:اسحاق ڈار

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کےلئے بجٹ میں سوارب روپے رکھےگئے ہیں۔ حکومت مالیاتی خسارے پرپوری توجہ دے رہی ہے۔ مالیاتی خسارہ تین سال میں نصف رہ گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں وفاقی بجٹ میں خسارے پر توجہ دینی چاہیئے۔۔ رواں مالی سال تین صوبوں نے خسارے کے بجٹ پیش کئے۔ اٹھارویں ترمیم کےبعد صوبے بجٹ خسارے میں جاسکتے ہیں۔ ہمارے دور میں انٹیلی جنس اداروں کے سوا کسی کے پاس سیکرٹ فنڈ نہیں تھے۔ حکومت سنبھالتے ہی بتیس اداروں کا خفیہ فنڈ ختم کر دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ قرضوں سے متعلق ق لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی پوچھا جائے۔ سن دوہزار سے دوہزار تیرہ تک لیے گئے قرضوں کا حساب مشرف اور پیپلز پارٹی سے لیا جائے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ ماضی کے صدور اور آج کے صدر میں کافی فرق ہے۔ صدرمملکت کے ماضی کے نسبت اخراجات کم کیے گئے ہیں۔