اوول گراؤنڈ سے گرین ٹیم کی خوشگوار یادیں وابستہ
اٹھارہ سو پینتالیس میں تعمیر ہونے والی کرکٹ گراؤنڈ میں چھبیس ہزار سے زائد تماشائی سما سکتے ہیں،،، یہاں پہلا ون ڈے انیس سو تہتر میں کھیلا گیا جبکہ آخری میچ میچ چمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آئے،،، اوول کے گراؤنڈ پر پاکستان کی تاریخ یادگار رہی ہے، یہ ہی وہ گراؤنڈ ہے جہاں پاکستان کو چار ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دس ماہ قبل یونس خان کی ڈبل سنچری اور یاسر شاہ کی بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔پاکستان ٹیم انیس سو اٹھہر سے دو ہزار تیرہ تک اس گراؤنڈ میں نو ایک روزہ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے صرف دو میں فتح اور سات میں شکست ہوئی،،، دوسری طرف بھارت نے اسی گراؤنڈ میں اس عرصے میں چودہ میچز کھیلے جس میں سے پانچ بھارت کے نام رہے،،، اسے آٹھ میں شکست ہوئی، ایک بے نتیجہ ختم ہوا۔۔