عید کے تیسرے روز بھی پارکوں اور تفریح گاہوں میں شہریوں کا رش نظر آرہا ہے۔
عید کے تیسرے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا اور شہری اہل خانہ کے ساتھ پکنک منا رہے۔ عزیز و اقارب اور دوستوں کی جانب سے دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور لوگ گھروں میں مختلف پکوانوں کے مزے اڑا رہے ہیں۔ عید پر ملک بھر میں لوگ عید کی چھٹیوں میں اپنے اپنے انداز میں خوشیاں مناتے اور بانٹتے نظر آرہے ہیں۔ عید کے پہلے اور دوسرے دن زیادہ تر خواتین گھر میں مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف رہیں جبکہ آج لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریحی مقامات کی سیر کررہے ہیں۔ خصوصی طور پر بچے پارکس اور تفریحی مقامات پر خوب موج مستی کرر ہے ہیں۔ ان مقامات پر لگے کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی شہریوں کو اپنے طرف کھینچتے رہے ہیں۔