ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،
ملک کے بیشتر حصوں میں پری مون سون بارشوں کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،، ٹھنڈی ہواؤں کےچلنے اور درجہ حرارت کم ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پشاور،مردان،کوہاٹ،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد،کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ڈی آئی خان،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے،جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہیگا۔ گزشتہ روزمالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانولہ،لاہور،سرگودھا، فیصل آباد،اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سرگودھا،مالم جبہ،کوٹلی،گڑھی دوپٹہ اوراستور میں ریکارڈ کی گئی۔