ہالی ووڈ باکس آفس کا پوراہفتہ ہنستے کھیلتے ہوئے گزرا،
ہالی ووڈاینیمیٹڈفلم انکریڈیبلز2 ،اپنی ریلیز پرسب سے زیادہ پیسہ بٹورنے والی فلم بن گئی،سپرہیروز کی فیملی نے صرف تین دن میں اکیس ارب روپےسمیٹ لیے، فلم میں سپرہیروموم دشمنوں سےلڑتی ہے جبکہ سپر ہیرو ڈیڈ اپنے بچوں کو سنبھالنے کا مشن انجام دے رہے ہیں۔ کامیڈی فلم اوشینز 8 دو ارب چونتیس کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ باکس آفس پر دوسرے نمبرپر رہی،، فلم کی کہانی میں آٹھ چور حسیناؤں کا گینگ تاریخی چوری کیلئے ماسٹر پلان بناتا ہے۔ پانچ دوستوں کی کہانی جو ایک دوسرے کو کہیں بھی کبھی بھی، کوئی بھی چیلنج دے دیتے ہیں جو اسے ہر حال میں پورا کرنا پڑتا ہے۔ فلم ٹیگ ایک ارب چوہترکروڑ روپے آٓمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔۔