ملک بھرمیں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے،
آج ہے عید کا تیسرا اور آخری روز،جس میں خوب کھابوں، سیرسپاٹوں، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے،،دو دن تو ہوئیں خوب موجیں، اب تیسرے دن بھی شہری خوب سیر سپاٹے کر رہے ہیں،جس نے پہلےاوردوسرے دن انجوائے نہیں کیاوہ بھی گھومنے نکل پڑا،جو پارٹی نہیں کرسکا وہ بھرپور پارٹی کر رہا ہے۔ عید کے آخری دن کوئی پارکوں میں انجوائے کررہا ہے تو کوئی رشتے داروں کے گھر دعوتیں اُڑانے میں مصروف ہے ۔ گھروں میں مہمانوں کی بھی لذیذ کھانوں سے تواضع جاری ہے،ہوٹلوں پر بھی کھابے کے شوقین افراد کا رش ہے۔ بچےبھی عیدی خرچ کرنےکیلئے ممی پاپا کے ساتھ چڑیا گھر پہنچ گئے اورخوب مزے کر رہے ہیں۔دوستوں نے بھی مختلف پلان بنائے،کوئی سینماگھروں میں فلم کا مزا لے رہا ہے تو کوئی پکنک پوائنٹس پر موسم انجوائے کررہا ہے،جبکہ رشتہ داروں اوردوستوں سےعیدملنےکاسلسلہ بھی جاری ہے۔