چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی میں شادی ہالز کی تعمیر پر از خود نوٹس لیکر پنجاب یونیورسٹی اور ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران شہری کی درخواست پر پنجاب یونیورسٹی میں شادی ہالوں کی تعمیر کا از خود نوٹس لےلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی میں کس بنیاد پر کمرشل کام کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے جاب یونیورسٹی اور ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے جان بچانے والی ادویات کو رجسٹرڈ نہ کرنے کا معاملہ پر نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آگاہ کیا کہ مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مہنگی ادویات میسر ہیں۔ ، ڈاکٹر سلمان کاظمی کا کہنا تھا کہ اکتالیس ادویات ڈرگ رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس رجسٹریشن کی منتظر ہیں۔ادویات رجسٹرڈ ہونے سے سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی ادویات مفت دستیاب ہوں گی۔ عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا