سعدرفیق نے عمران خان کونفرت اوربہتان کی سیاست پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیدیا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا،،حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا این اے 131 کی تشکیل میں قانونی اصول پامال کیے گئے،، جبکہ حلقہ کو عمران لاڈلے کے لیے بطورخاص تیار کرایا گیا، سخت اعتراضات کے باوجود عمران خان پر کوئی اعتراض دائرنہیں کیا، سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ہیں،سیاستدانوں کوسیاسی مقابلہ عدالتوں کیبجائےعوامی میدان میں کرنا چاہیے، لیکن سیاسی مخالفین کو عدالتوں کے ذریعے زیر کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے،انہوں نے کہا این اے 131 میں شیر ہی جیتے گا،ووٹر مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے۔