ملک سےدوجماعتی نظام کی بادشاہت ختم ہونی چاہیے،لیاقت بلوچ
لاہورمیں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتےہوئےجماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ الیکشن پیسےاورسرمائے کاکھیل بن چکاہے،ملک میں ہمیشہ دوجماعتوں کی بادشاہت رہی ہے ،متحدہ مجلس عمل ملک میں شفاف اور بروقت انتخاب چاہتی ہے،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام اکسویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، صاف پانی اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی المیہ ہے ،متحدہ مجلس عمل دینی ووٹر کو یکجا کر کے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے مقابلے میں نکلی ہے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن انکی آج تک کوئی کرپشن سامنے نہیں لاسکے،متحدہ مجلس عمل کے کسی رہنما پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،،، عوام سیکولر جماعتوں کی بجائے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں نظام مصطفیٰ کی راہ ہموار کی جاسکے۔۔