چاہے دس ہزار کارکن آ جائیں کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں دھرنا دینے والے کارکنوں کو دوٹوک جواب دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چاہے ان کے گھر کے باہر دس ہزار کارکن آجائیں وہ ان سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ کپتان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ٹکٹوں کے معاملے پر نظرثانی کی درخواستیں مانگی تھیں۔ جتنی درخواستیں ملی ہیں ان کا میرٹ پر جائزہ لوں گا۔
اس موقع پر عمران خان نے کارکنوں کے مسائل بھی سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کارکنوں کو لگتا ہے ٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو اس بات کا جواب دلیل کے ساتھ لکھ کر دیں۔ تمام فیصلے میرٹ پر کروں گا۔کارکنوں نے کپتان سے شکوہ کیا کہ جنہوں نے ممبرسازی کی انہیں ہی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر میرٹ کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔