سیتا وائٹ کیس نے عمران خان کا پیچھا نہ چھوڑا،،این اے ایک سو اکتیس سے مخالف امیدوار نے اعتراض اٹھا دیا
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو اکتیس میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےموقع پر بابراعوان نے عمران خان کی نمائندگی کی،،جسٹس پارٹی کے امیدوار نے سیتا وائٹ کیس کا حوالہ دیا، اور ریٹرننگ افسر سےاستدعا کی،کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،،اعتراض کنندہ کے وکیل معین الدین قاضی کاکہناتھا،،کہ عمران خان چھبیس سالہ ٹیریان کے والد ہیں،لیکن کاغذات نامزدگی میں انہوں نے اس کا ذکر نہیں.کیا،ایسا شخص عوامی عہدے کا اہل نہیں ہو سکتا،عمران خان کے وکیل بابراعوان نے دلائل میں کہا،کہ اعتراض کرنے والے دوسرے ممالک میں چھپنے والے سکینڈل زدہ رسالوں کا حوالہ دے رہے ہیں،جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،ریٹرننگ آفیسر اختر بھگنکو نے استفسار کیا،،کہ عمران خان خود پیش کیوں نہیں ہوئے، جس پر بابر اعوان نے بتایا،کہ وہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مصروف ہیں،،انہیں استثنیٰ دیا جائے،جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ سارے امیدوار خود پیش ہورہے ہیں عمران خان بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا دفاع کریں،