نواب شاہ سے سابق صدرآصف زرداری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے گئے
نواب شاہ سے سابق صدرآصف زرداری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے گئے،،شہری فلک شیرنے اعتراضات کے ساتھ درخواست ریٹرننگ افسرکوجمع کرادی،،شہری کی درخواست پرسماعت منگل کوہوگی،،ریٹرننگ افسرمحبوب اعوان نے آصف زرداری کے وکلا کوطلب کرلیا،،دوسری جانب دو شہریوں نے آصف زرداری کے خلاف درخواستیں عدم ثبوت کی بنا پرواپس لے لیں،،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائنک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ درخواست گزارنے آصف زرداری پرکرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے،،اعتراضات داخل کرنے والا شخص حلقے کا ووٹرہے بھی یا نہیں اس تصدیق کے بغیرہمیں دوبارہ بلایا گیا ہے،،چیف الیکشن کمشنرکوریٹرننگ افسرکے رویہ کے خلاف درخواست دوں گا۔دوران سماعت ریٹرننگ افسرنے عدالت میں پیش ہونے والے درخواست گزارسلیم بھنگواراوررضا دھاریجو کوثبوت پیش نہ کرنے پرکہا کیوں نا آپ کو جیل بھیج دیا جائے،،آپ نے آصف زرداری کے خلاف بے بنیاد درخواست دائرکرکے عدالت کا وقت ضائع کیا۔