افتخار چوہدری عمران خان کیخلاف سازش میں مہرہ ہیں, چوہدری نثار کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکتی۔ فواد چوہدری
ترجمان تحریک انصاف فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ اورپنجاب میں اب تک ضلعی انتظامیہ کوتبدیل نہیں کیا گیا وہاں سابقہ حکومتوں کے وفادار بیٹھے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا ريحام چھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔ افتخار چوہدری نے دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی کرائی نیب کو افتخار چوہدری کی کرپشن نظر نہیں آتی,فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نوازشریف سے ذاتی لڑائی نہیں، نوازشریف کے مقدمے ميں تاخيری حربے استعمال کيے جا رہے ہيں۔ترجمان پی ٹی آئی نےکہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکتی عمران خان کي ہدايت پر پی ٹی آئی کے وفد نے بيگم کلثوم نواز کی عيادت کی انکی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں