ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی، نوازشریف پارٹی سربراہی کے اہل نہیں تھے، نوازشریف اور ان کی بیٹی کا جو کردار رہا وہ سامنے لانا چاہتا ہوں, چودھری نثار
راولپنڈی کے علاقے چکری میں جلسے سے خطاب میں چودھری نثار اپنے ہی قائد نواز شریف پر خوب برسے،کہا، پندرہ سے بیس لوگوں نے مل کر مسلم لیگ نون بنائی لیکن ان میں سے آج ایک بھی رہنما پارٹی میں موجود نہیں،ان کو یا تو نوازشریف نے چھوڑ دیا،یا وہ خود ہی پارٹی چھوڑ گئے،،ان کاکہناتھا،،کہ نوازشریف پارٹی سربراہی کے اہل نہیں تھے،،لیکن کسی ایک کو آگے لانا تھا،اس لیے قرعہ فال نوازشریف کے نام نکلا،
ن لیگ کے ناراض رہنما نے کہا،کہ گزشتہ کئی ماہ سے نوازشریف اور ان کی بیٹی کا جو کردار رہا وہ سامنے لانا چاہتا ہوں،لیکن بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہے،اس لیے ایسی باتیں کرنے کا موقع نہیں ہے،چودھری نثار نے کہا،انہوں نے چونتیس سال تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا،،ان کا مجھ پر نہیں،بلکہ میرا شریف خاندان پر قرض ہے،اقتدار میں آکر کوئی انڈسٹری نہیں لگائی،،مخالفین کو پتہ ہونا چاہیے،،چودھری نثار اکیلا نہیں ہے