آرمی چیف کی 320 کلو وزنی شہری کی مدد کے لیے ہدایت
صادق آباد کے بیمار نور حسن نے آرمی چیف سے مدد کی درخواست کی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صادق آباد کے شہری کی مدد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ صادق آباد کے شہری نور حسن کا وزن 320 کلو گرام ہے، موٹاپے کے شکار شہری نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ موٹاپے کی بیماری کے شکار نور حسن کو فوجی ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نور حسن کو خصوصی ہیلی کاپٹر پر کل صادق آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر نور حسن کو لاہور منتقل کرے گا، نور حسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہے، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑا ہوا ہے۔ نور حسن نے ایئر ایمبولینس کے لیے درخواست کی تھی۔ موٹاپے میں مبتلا شہری کو عام ایمبولینس پر منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا، لاہور کے نجی اسپتال میں نور حسن کا علاج کیا جائے گا۔