راجہ بشارت کا پنجاب میں بھی لیے گئے قرضوں پر کمیشن بنانے کا اعلان
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے وفاق کی طرح پنجاب میں بھی لیے گئے قرضوں پر کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ بائیس منٹ کی تاخیر سے چوہدری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی تقریر سے بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے جواب میں وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز قرضوں کی شفافیت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پچھلی حکومت کے لئے گئے قرضوں پر کمیشن بنائیں گے۔ پتا چلائیں گے کہ قرضوں کی رقم کہاں کہاں خرچ ہوئی