الیکشن کمیشن نے زرتاج گل کے خلاف نااہلی کی درخواست پر اعتراض لگادیا
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف نااہلی کی درخواست پر اعتراض لگا دیئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کے ریفرنس کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ حنا پرویز بٹ نے زرتاج گل پر اپنے عہدے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا