چین میں زلزلے سے11 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہو گئے۔
چین:زلزلے کے باعث 11 افراد ہلاک،75 زخمی
چین کے جنوبی مغربی صوبے سیچووان میں زلزلے کے باعث کم ازکم گیارہ افراد ہلاک اور پچھہتر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریخترسکیل پرزلزلے کے جھٹکوں کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی۔چینی حکام اورسرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی کارکن زلزلے کے مرکز کے قریبی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔زلزلے کامرکز شہرYiblinکے قریب واقع ہے۔
چین میں زلزلے سے11 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چین کےصوبےسیچوان میں زلزلہ سے گیارہ افراد ہلاک اور ایک سو بائیس زخمی ہو گئے جبکہ کئی علاقوں میں درجنوں عمارتیں متاثر ہوئیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطا بق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز16 کلومیٹرزیرزمین تھا۔ زلزلے کے باعث عوام خوف کا شکار ہوگئے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے سیچوان کے 10 گاؤں اور قصبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور سڑکیں، بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے لیے طبی عملہ بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا ہے