صادق آباد کے 320کلو وزنی نورالحسن کی سنی گئی، آرمی چیف نے علاج کےلئے ایئر ایمبولینس بھیج دی
صادق آباد کے 320کلو وزنی نورالحسن کی سنی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاج کےلئے اپنی ایئر ایمبولینس بھیج دی، گھر کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے 320کلو وزنی نورالحسن جو موٹاپے کی وجہ سے چل پھر بھی نہیں سکتا تھا، لاہور کے ایک ڈاکٹر نے لاہور آنے پر علاج کی مفت پیشکش کر دی لیکن کوئی ایمبولینس انہیں لاہور لے جانے کو تیار نہ تھی، منگل کے روز آرمی چیف نے نور الحق کےلئے اپنی ایئرایمبولینس بھیج دی، جس پر نور الحسن کے گھر کا دروازہ توڑ کر انہیں نکالا گیا اور لاہور پہنچا دیا گیا۔