وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وزیراعظم کونسل کے سربراہ ،آرمی چیف بھی کونسل کے ممبر ہوں گے
وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم کونسل کے سربراہ ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل قائم کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کونسل کے سربراہ ہوں گے، جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔خارجہ، خزانہ، منصوبہ بندی اور تجارت کے وزرا بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ جبکہ چاروں وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعلی گلگت بلتستان بھی کونسل کے ارکان ہوں گے۔