سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اورخلیجی ریاستوں سے ترسیلات زرمیں 6.24 فیصد اضافہ
رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اوردیگرخلیجی ریاستوں سے ترسیلات زرمیں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی طورپر6.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءسے لے کر مئی 2019ءتک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین، کویت، قطر اوراومان میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طورپر11ہزار188.062 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.23 فیصد زیادہ ہے۔گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مذکورہ ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے10ہزار530.2 ملین ڈالر کی ترسیلات زرکی تھیں.