پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزارسےتجاوز،3093 جاں بحق
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 118 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3093 ہوگئی ،ملک میں ایک دن میں 5 ہزار358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 ہزار 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3093 تک جا پہنچی ہے ۔ پنجاب پنجاب میں مہلک وبا سے 1202افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے 60 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں 17 ہزار 825 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ سندھ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 916 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ سندھ میں 59 ہزار 983 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں 29 ہزار 693مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ خیبر پختون خوا خیبرپختون خوا میں کورونا سےاب تک 755 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 19ہزار 617 کیسز ہوچکی ہے جبکہ 5 ہزار137مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک8 ہزار794 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 93 مریض چل بسے ۔ صوبے میں 3 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد کورونا سے اسلام آباد میں 94 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ9 ہزار 637 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 2 ہزار 439 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں 1213 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور18 مریض جاں بحق ہوئے ۔ جبکہ 768مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آزاد کشمیر آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد740 جبکہ 15افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ آزادکشمیرمیں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد302 ہے ۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، پاکستان میں کورونا سے اب تک 59ہزار 215 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 778 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 31ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ملک بھر میں مجموعی طور 9 لاکھ 82 ہزار12 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔