حکومت نے اندرون سندھ میں غربت کے خاتمے کیلئے اضافی فنڈزمختص کئے:وزیراعظم

زیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے احساس کیش پروگرام کے تحت اندرون سندھ میں غربت کے خاتمے کے لئے اضافی فنڈزمختص کئے ہیں۔ انہوں نے لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ اندرون سندھ میں عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہوں نے لاڑکانہ کادورہ ان کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے ہی کیاہے۔ وزیراعظم نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کوروناوائرس کے پیش نظراپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں عوامی آگاہی مہم چلائیں۔