بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی،چار شہری شہید
بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور بگسرسیکٹرز میں Ratta Jabbarاور Lewana Khaiterگائوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک خاتون سمیت چاربے گناہ شہری شہیداورایک زخمی ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔