وزیرخارجہ نے عوامی سفارتکاری کے بارے میں مشاورتی گروپ تشکیل دے دیا

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بیرون ملک پاکستان کابہتراورحقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لئے عوامی سفارتکاری کے بارے میں ایک مشاورتی گروپ تشکیل دیاہے۔ وہ اسلام آباد میں عوامی سفارتکاری پرمشاورتی گروپ کے اختتامی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جو دفترخارجہ کے روابط کے فروغ اوراس میں بہتری لانے کے ان کے ویژن کے مطابق قائم کیاگیاہے۔ یہ گروپ معروف دانشوروں، ماہرین اورسابق سفارتکاروں پرمشتمل ہے۔ اس گروپ کے قیام کے مقاصدمیں ملک کے ثقافتی، ادبی اورکھیلوں کے ورثے کومزید موثر انداز میں اجاگر کرنے سمیت وزارت خارجہ کی عوامی سفارتکاری کے مختلف پہلوئوں پرتوجہ مرکوز کرناہے۔