برطانوی وزیراعظم کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قافلہ معمولی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قافلہ معمولی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا، مظاہرین میں سے ایک شخص اچانک قافلے کے سامنے آگیا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔احتجاج کرنے والے شخص کے سامنے آنے پر بورس جانسن کی گاڑی کو ایمرجنسی بریک لگائی گئی تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مادی۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں برطانوی وزیراعظم کی کار میں ڈنٹ پڑ گیا، بورس جانسن اور گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔گاڑی کے سامنے آنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔