سوات ،مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق

سوات کی تحصیل مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ تحصیل مٹہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ نو خانہ میں پیش آیا۔ چھت گرنے کے نتیجہ میں تین بچے ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو کمسن بھائی اور ایک چچازاد بہن شامل ہیں۔