رواں مالی سال وفاق سے 229 ارب روپے کم ملے ہیں: مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ رواں مالی سال وفاق سے 835 ارب روپے ملنا تھے لیکن 229 ارب روپے کم ملے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترمیمی ہدف میں سے بھی 553 ارب فراہم کئے گئے ہیں، آئندہ سال کے لیے وفاق نے 2.1نمو کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ کم کرنا پڑا ہے، 700 اسکیم جو آئندہ سال مکمل ہونگی ان کی فنڈنگ ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبوں کے پاس وسائل نہیں کہ وہ جی ڈی پی کا حساب لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحت کے شعبے پرآئندہ مالی سال بھرپور توجہ ہے اسی وجہ سے سوائے ہیلتھ کے کسی شعبے میں نئی اسکیم نہیں دی اور تعلیم کے بجٹ کو کم نہیں کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی آفت نہیں آئی لیکن ریونیو کم آیا، جس کی وجہ نا اہلی ہے، وفاقی حکومت کو نا اہلی نظر آرہی ہے مگر ماننے کو تیار نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنی نااہلی کے اوپر انہیں کورونا مل گیا ہے.